دنیا کے صرف ایک دریا میں پائی جانے والی قدیم و نایاب مچھلی معدومیت کے خطرے سے دوچار

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے قدیم بارانی جنگل کے ایک دریا میں پائی جانے والی ایک نہایت چھوٹی اور کروڑوں سال پرانی مچھلی کو موسمیاتی تبدیلی اور غیر مقامی شکاری مچھلیوں سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ نایاب نسل ختم بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ غازی خان میں دیہاتیوں نے نایاب بھیڑیوں کو زہر دینا شروع کر دیا، معدومیت کا خطرہ

یہ مچھلی دنیا میں صرف آسٹریلیا کے بلوم فیلڈ دریا کے نو میل طویل حصے میں، دو آبشاروں کے درمیان پائی جاتی ہے۔ بلوم فیلڈ ریور کاڈ کہلانے والی اس مچھلی کی ارتقائی تاریخ تقریباً 25 سے 30 ملین سال پرانی ہے اور اس کی لمبائی صرف 10 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث آنے والے شدید طوفان سائیکلون جیسپر نے اس کے قدرتی مسکن کو بری طرح متاثر کیا ہے، جبکہ دریا میں غیر مقامی اور بڑی شکاری مچھلیوں کی موجودگی اس کے انڈوں اور بچوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:600 سال قبل معدوم ہونے والے پرندے ‘موا’ کو دوبارہ ‘زندہ’ کرنے کے منصوبے کا آغاز

اسی پس منظر میں سائنس دان اس نایاب مچھلی کو آسٹریلوی قوانین کے تحت خطرے سے دوچار جاندار قرار دلوانے کے لیے سروے اور تحقیق میں مصروف ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مچھلی آئندہ 10 سے 20 برس کے اندر ناپید ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp