سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر انتقال کر گئیں

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔ شمشاد اختر اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔ جبکہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی آزاد ڈائریکٹر بھی رہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2023 میں بطور نگراں وزیر خزانہ بھی خدمات سرانجام دیں۔

شمشاد اختر 2 جنوری 2006 کو اسٹیٹ بینک کی 14 ویں گورنر مقرر ہوئیں، ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔

مرحومہ حیدرآباد میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم کراچی اور اسلام آباد سے حاصل کی۔

انہوں نے 1974 میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے اکنامکس اور قائد اعظم یونیورسٹی سے ایم ایس سی اکنامکس مکمل کیا۔

بعد ازاں یونیورسٹی آف سسیکس سے 1977 میں ڈیولپمنٹ اکنامکس میں ایم اے کیا اور برطانیہ کے پیسلے کالج آف ٹیکنالوجی سے 1980 میں معاشیات میں ڈاکٹریٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر شمشاد اختر اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی آزاد ڈائریکٹر تعینات

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر نے شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی معیشت اور مالیاتی نظم و نسق کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ