شاداب خان کی ٹی20 اسکواڈ میں واپسی، سابق کپتان راشد لطیف بول پڑے

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹی20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان کے بعد سابق کپتان راشد لطیف نے شاداب خان کی واپسی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجربہ کار بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے، تاہم اس فیصلے کے نتیجے میں چند باصلاحیت نوجوان کھلاڑی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: شاداب خان کی 6 ماہ بعد واپسی، سری لنکا کے خلاف پاکستان کے 15 رکنی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان

شاداب خان کندھے کی سرجری کے بعد ایک بار پھر ٹی20 ٹیم کا حصہ بنے ہیں اور اس وقت بگ بیش لیگ میں بھی اپنی کارکردگی سے توجہ حاصل کررہے ہیں۔

اسکواڈ میں شاداب خان کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع کو پہلی مرتبہ ٹی20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اس سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

شاداب خان کی شمولیت پر ردِعمل دیتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں سوال اٹھایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے سفیان مقیم اور معاذ صداقت کو کیوں نظر انداز کیا گیا، جبکہ شاداب خان کو براہِ راست اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

شاداب خان کی واپسی سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث ہے، جہاں شائقین کرکٹ اور سابق کھلاڑی مختلف آرا کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟