وسیم اکرم پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر، ملتان سلطانز سے متعلق بھی اہم اعلان

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وسیم اکرم کو پی ایس ایل کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ملتان سلطانز کو اس سال پی سی بی خود آپریٹ کرےگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھل گئے، رجسٹریشن کا اعلان

انہوں نے کہاکہ ہم پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے کرنے کا سوچ رہے ہیں، تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل ٹیموں کی بڈنگ 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی، تمام فرنچائز کی مشاورت سے پی ایس ایل کا آغاز 23 مارچ سے کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ملتان سلطانز کی نیلامی پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد کی جائےگی، ہم ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ نیوز چینلز اسپورٹس کے ایونٹ دکھائیں، اور اس کے لیے میں وزیر اطلاعات سے بات کروں گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی توسیع کی جانب اہم پیشرفت، 2 نئی ٹیموں کے لیے 10 بولی دہندگان شارٹ لسٹ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت اگر میچ کے دوران ہاتھ نہیں ملاتا تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں، لیکن نامناسب رویے پر ہم آئی سی سی کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp