یوٹیوبر رجب بٹ پر کراچی سٹی کورٹ میں وکلا کا بدترین تشدد، کپڑے بھی پھاڑ دیے

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف اسلامی شعائر کی توہین کے الزام میں درج مقدمے کی سماعت کے موقع پر سٹی کورٹ کراچی میں کشیدگی دیکھنے میں آئی، جہاں ان کی آمد پر دھکم پیل اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔

صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ دھکم پیل کے دوران رجب بٹ کے کپڑے بھی پھٹ گئے، واقعے کے دوران رجب بٹ کے وکلا نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی اور انہیں محفوظ طریقے سے عدالت کے احاطے سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: ناقابل ضمانت وارنٹ کے بعد سرنڈر، رجب بٹ عدالت پہنچ گئے

https://Twitter.com/WENewsPk/status/2005521531594768715?s=20

رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری میں توہین مذہب اور اسلامی شعائر کی توہین کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس میں وہ پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں رجب بٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت مقرر تھی، تاہم عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، جبکہ آئندہ تاریخ پر درخواست ضمانت پر تفصیلی دلائل سنے جائیں گے۔

یوٹیوبر پر تشدد کس نے کیا؟

 ضمانت میں توسیع کے لیے وہ اپنے دوست ندیم نانی والا کے ہمراہ سٹی کورٹ کراچی پہنچےجہاں ان کی وکلا ٹیم بھی موجود تھی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق رجب بٹ سٹی کورٹ آئے تو عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے تھے لیکن ان کے ساتھ آج وہ ہوا جو شاید انہیں کبھی بھول نہ پائیں۔

مزید پڑھیں: یوٹیوبر رجب بٹ کا بگ برادر کون ہے؟

عدالتی ذرائع کے مطابق وکلا کی بڑی تعداد نے رجب بٹ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اگر ایسا کہا جائے کہ رجب بٹ کو فٹبال بنایا گیا تو غلط نہ ہو گا اس دوران رجب بٹ کے کپڑے پھٹ چکے تھے اور ان کا خون بھی بہا۔

ذرائع کے مطابق وکلا نے اس دوران کسی کو ویڈیو بنانے نہیں دی، مارپیٹ کے بعد انہیں کراچی بار لے جایا گیا جہاں ان کا حلیہ درست کرکے پھر میڈیا کو اورعام افراد کو ویڈیو بنانے دی گئی۔

وکلا کے مطابق رجب بٹ پہلے تو توہین مذہب کا مرتکب ہوئے اس کے بعد انہوں نے وکلا کو کیڑے مکوڑوں سے تشبیہ بھی دی۔

کراچی بار میں ہزاروں وکلا ہیں جو روزانہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں ایسے الفاظ استعمال کرنے سے پہلے یہ تو سوچا جائے کہ کسی ایک وکیل کو بھی اشتعال آیا تو نتیجہ پھر یہ نکلتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟