ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کریں گے، صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تحسین ہے۔

مزید پڑھیں: باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک کردیے، فائرنگ کے تبادلے میں میجر شہید

صدرِ مملکت نے شہید میجر عدیل زمان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہاکہ میجر عدیل زمان کی جرأت اور وطن کے لیے عظیم قربانی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، ایکشن پلان اور عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آپریشن عزم واستحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے۔

وزیراعظم نے شہید ہونے والے میجر عدیل زمان کے درجات بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ

واضح رہے کہ سیکیورٹی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر عدیل زمان شہید ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار