سیاسی جماعتوں پر پابندی کا مخالف ہوں، بلاول بھٹو

جمعرات 25 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین اور ملک کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کسی بھی ’حقیقی‘ سیاسی جماعت پر ممکنہ پابندی کے مخالفت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو کلپ میں بلاول بھٹو صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ اصولی طور پر کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں تاہم کسی سیاسی پارٹی کو بھی سیاسی جماعت رہنے کی خواہش رکھنی پڑے گی۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا نام لیے بغیر کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے بات کی جائے تو اگر کوئی سیاسی جماعت خود ’دہشت گرد‘ بننا چاہتی ہے اور وہ ایسی چیزوں سے دوری اختیار نہیں کرتی تو پھر میں کچھ نہیں کہہ سکتا اس کے لیے پھر آئین و قانون ہی دیکھنا پڑے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں پی ٹی آئی میں یہ صیلاحیت موجود ہے کہ وہ سیاسی جماعت بنے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کا فیصلہ

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ