ایرانی ہیکٹوسٹ گروپ ’سائبر سپورٹ فرنٹ‘ نے اسرائیلی کمپنی ہنامال پیکجنگ اینڈ مارکیٹنگ لمیٹڈ پر سائبر حملہ کر کے اہم دستاویزات حاصل کی ہیں، جن میں کمپنی کی دواؤں اور حفظان صحت کی مصنوعات کی پیکنگ کے دوران متعدد صحت کے خطرات اور مالی بدعنوانیوں کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی نوجوان سائبر اٹیکرز کے نشانے پر کیوں؟
گروپ کے مطابق ہنامال کمپنی نے کچھ فارماسیوٹیکل اور ہائی جینک مصنوعات پیک کرتے وقت صارفین کی صحت کو خطرے میں ڈالنے والے نقائص کیے۔ ان میں امریکی کمپنی Walgreens کی دوائی بھی شامل تھی، جس کے آلودہ ہونے کی خبریں پہلے امریکی میڈیا میں وائرل ہو چکی ہیں اور ماہرین صحت نے اس کے استعمال سے خبردار کیا تھا۔

سائبر سپورٹ فرنٹ نے مزید دعویٰ کیا کہ کمپنی کے سی ای او اور اسرائیلی اخبار ’ Yedioth Ahronoth ‘ کے مالک کے درمیان مالی تعاون کے شواہد بھی ان کے پاس ہیں، جن میں منی لانڈرنگ اور اسرائیلی وزیراعظم بینیامین نیتن یاہو کی حمایت کے لیے مالی معاملات کی تفصیلات شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ Yedioth Ahronoth کے مالک کو 2019 میں نیتن یاہو سے رشوت وصول کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی اور انہیں تقریباً 3 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔














