چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں اور عہدیداروں کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں کور کمیٹی سے بھی نکال دیا ہے۔
اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں؛ پی ٹی آئی خزاں کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں لیگی رہنما لکھتے ہیں؛ اس پارٹی کی کفالت جن لوگوں کےذمہ تھی انکی لاعلمی تھی کہ ہر سیاسی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی اسکے وفادار نظریاتی ورکر اور دوسری صف کی قیادت ہوتی ہے۔
پی ٹی آئی خزاں کے پتوں کی طرح بکھر رہی.اس پارٹی کی کفالت جن لوگوں کےذمہ تھی انکی لاعلمی تھی کہ ھر سیاسی جماعت کی ریڑھ کی ھڈی اسکے وفادارنظریاتی ورکراوردوسری صف کی قیادت ھوتی ھے.PTI کو پارٹی بنانے والوں نے سراوردھڑ دے دیا مگر ریڑھ کی ھڈی نہ دے سکے یا عقل نہیں تھی. نتیجہ سامنے ھے
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) May 25, 2023
PTI کو پارٹی بنانے والوں نے سر اور دھڑ دے دیا مگر ریڑھ کی ہڈی نہ دے سکے یا عقل نہیں تھی۔ نتیجہ سامنے ہے۔‘
پی ٹی آئی چھوڑنے والے کئی گرفتار رہنماؤں نے نہ صرف ۹ مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے بلکہ عمران خان سے دوری اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے نمایاں رہنماؤں میں شیریں مزاری، فواد چوہدری، آفتاب صدیقی، فیاض الحسن چوہان، عامر کیانی، محمود مولوی، چوہدری وجاہت اور دیگر شامل ہیں۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ۹ مئی کو ہونے والے پرتشدد احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے فوجی تنصیبات سمیت کئی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔