2026 کے اختتام تک سام سنگ کے 800 ملین اسمارٹ ڈیوائسز اے آئی فیچرز سے لیس ہوجائیں گے

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں اپنی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 2026 کے اختتام تک 800 ملین اسمارٹ ڈیوائسز کو اے آئی فیچرز سے لیس کرے گا۔ یہ ڈیوائسز بڑی حد تک گوگل کے جیمِنائی اے آئی ماڈل پر مبنی ہوں گی۔

سام سنگ الیکٹرونکس کے شریک چیف ایگزیکٹو اور موبائل، ٹی وی اور ہوم اپلائنسز ڈویژن کے سربراہ ٹی ایم روہ نے بتایا کہ کمپنی رواں سال اپنے موبائل ڈیوائسز میں گلیکسی اے آئی فیچرز کی تعداد دگنی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے جدید اے آئی فیچرز سے مزین گلیکسی ایس 25 ایف ای متعارف کرادیا، اہم خصوصیات کیا ہیں؟

اس وقت تقریباً 400 ملین موبائل پروڈکٹس، جن میں اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس شامل ہیں، اے آئی فیچرز سے لیس ہیں، اور یہ تعداد 2026 کے اختتام تک 800 ملین تک بڑھائی جائے گی۔

ٹی ایم روہ کے مطابق سام سنگ کی حکمت عملی یہ ہے کہ کم سے کم وقت میں مصنوعی ذہانت کو تمام مصنوعات، تمام فیچرز اور تمام سروسز میں شامل کیا جائے۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے گوگل کو اوپن اے آئی سمیت دیگر عالمی حریفوں کے مقابلے میں مضبوط پوزیشن حاصل ہوگی۔

گوگل نے نومبر 2025 میں جیمِنائی کا نیا ورژن متعارف کرایا تھا، جس میں اے آئی ماڈل کی کارکردگی کے کئی عالمی پیمانوں پر نمایاں برتری کا دعویٰ کیا گیا۔ سام سنگ کی یہ حکمت عملی گوگل کے لیے بھی صارفین کی تعداد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

سام سنگ کے داخلی سرویز کے مطابق صرف ایک سال کے دوران گلیکسی اے آئی برانڈ سے صارفین کی آگاہی 30 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرچہ فی الحال کچھ صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کے بارے میں شکوک کا شکار ہیں، تاہم آئندہ 6 سے 12 ماہ میں یہ ٹیکنالوجی عام استعمال کا حصہ بن جائے گی۔

مارکیٹ ریسرچ ادارے کاؤنٹرپوائنٹ کے مطابق سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ وہ اے آئی فیچرز کے معاملے میں ایپل پر برتری برقرار رکھنے کے لیے کنزیومر مصنوعات میں مربوط اے آئی سروسز فراہم کرے گا، حالانکہ گزشتہ سال ایپل سب سے بڑا اسمارٹ فون ساز ادارہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نئے ماڈلز کے رنگ افشا ہوگئے، ٹائٹینیم فریم کی امید ختم

 رپورٹ کے مطابق سرچ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا اے آئی فیچر ہے، جبکہ صارفین تصاویر کی ایڈیٹنگ، پیداواری ٹولز، ترجمہ اور خلاصہ بنانے جیسے فیچرز بھی کثرت سے استعمال کر رہے ہیں۔

گلیکسی اے آئی دراصل سام سنگ کے اے آئی فیچرز کا مجموعہ ہے، جس میں گوگل کے جیمِنائی ماڈل کے ساتھ ساتھ سام سنگ کے اپنے بکس بی ماڈل پر مبنی فیچرز بھی شامل ہیں۔

سام سنگ کے حصص پیر کے روز 7.5 فیصد تک بڑھے، جبکہ کمپنی آئندہ دنوں چوتھی سہ ماہی میں منافع میں نمایاں اضافے کا عندیہ دینے جا رہی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ عالمی سطح پر چِپس کی قلت بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ کے 3 بار فولڈ ہونے والے اسمارٹ فون کا پہلا اسٹاک مارکیٹ میں آتے ہی فروخت ہوگیا

کاؤنٹرپوائنٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی میں فولڈیبل اسمارٹ فون مارکیٹ کا تقریباً دو تہائی حصہ سام سنگ کے پاس تھا۔

تاہم مارکیٹ ریسرچ اداروں آئی ڈی سی اور کاؤنٹرپوائنٹ کا کہنا ہے کہ سال 2026 میں عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں سکڑاؤ کا امکان ہے، کیونکہ میموری چِپس کی قلت سے فونز کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے اور سام سنگ کو ہواوے سمیت چینی کمپنیوں اور ایپل کے مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان حالات میں سام سنگ نہ صرف اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایپل سے اپنی برتری واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ ٹیلی ویژن اور گھریلو آلات کے شعبے میں بھی چینی حریفوں کے مقابلے کے لیے مصنوعی ذہانت کو کلیدی ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟