’آپ جیل جا سکتے ہیں‘، سرمایہ کاری سے انکار کے بعد شارک ٹینک نے پِچر کو وارننگ دے دی

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شارک ٹینک انڈیا کے پانچویں سیزن میں ایک ایسا پِچ دیکھنے کو ملا جس نے ’شارکس‘ (یعنی شو کے سرمایہ کار ججز) کو شدید ناراض کر دیا۔ شارکس نے الزام لگایا کہ یہ پچ کرنے والا شخص فراڈ ہے اور بے بنیاد دعوے کر رہا ہے اور اپنے صارفین کو گمراہ اور دھوکہ دے رہا ہے۔

منوج داس جو خود کو اروما تھراپسٹ اور نیچروپیتھ کہتے ہیں، نے شو میں اپنی کمپنی Lewisia Wellness کے لیے سرمایہ کاری کی درخواست پیش کی۔ داس نے دعویٰ کیا کہ ان کی مصنوعات جلد اور بالوں کے مسائل کا حل فراہم کرتی ہیں اور یہ مکمل طور پر قدرتی اجزاء پر مبنی ہیں جنہیں انہوں نے ’کیمیکل فری‘ قرار دیا۔

یہ بھی پرھیں: شارک ٹینک کے منتظر کراچی کے ننھے تاجر کون ہیں؟

پینل میں شامل شارکس نے داس کے دعووں کو غیر معتبر قرار دیا، خاص طور پر اس کے یہ دعویٰ کہ وہ ڈاکٹر ہیں جبکہ ان کے پاس طبی تعلیم یا میڈیکل ڈگری موجود نہیں۔ انوپم مِتّل نے سوال کیا کہ ’کیا آپ اروما تھراپسٹ اور نیچروپیتھ ہونے کے باوجود اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھ سکتے ہیں؟‘

امن گپتا نے کہا کہ اگر آپ اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر نہیں لکھ سکتے تو یہ واضح طور پر فراڈ کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد چائے والا کی شارک ٹینک پاکستان میں انٹری، کاروبار شروع کرنے کے لیے کتنے کروڑ حاصل کرلیے؟

شارکس نے داس کے مارکیٹنگ مواد اور ایمیزون پر مصنوعات کی کم ریٹنگز کی بنیاد پر ان کے کاروباری دعووں پر شدید تنقید کی۔ موہت یادو نے کہا کہ ’آپ کہتے ہیں کہ آپ کیمیکلز سے پریشان تھے لیکن آپ کی مصنوعات میں کیمیکلز ہیں۔ سب کچھ کیمیکل ہی ہوتا ہے یہاں تک کہ پانی بھی ایک کیمیکل ہے۔ جب لوگ کہتے ہیں کہ ان کی پروڈکٹ میں کیمیکل نہیں ہیں تو مجھے یہ غلط فہمی لگتی ہے‘۔

داس نے 2024–2025 میں 10 کروڑ روپے کی فروخت اور 4 کروڑ روپے کے منافع کا دعویٰ کیا جبکہ مالی سال 2026 میں 15 کروڑ روپے کی فروخت کی توقع ظاہر کی۔ تاہم شارکس نے ان کے دعووں کو مسترد کر دیا اور کسی بھی سرمایہ کاری سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’شارک ٹینک پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھا جائے گا‘، معروف ریئلٹی شو سے متعلق لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

نمیتا تھاپر نے کہا ’آپ کو اتنے بڑے دعوے کرنے پر شرم آنی چاہیے، فخر نہیں‘۔ کنال بہل نے کہا ’میں امید کرتا ہوں کہ کوئی اور بھی اس کمپنی میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا‘۔

انوپم مِتّل نے کہا کہ کچھ پچز ایسی ہوتی ہیں جنہیں وہ بار بار مسترد کرنا چاہتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے پچ کرنے والے کو خبردار کرتے ہوئے کہا ’اگر آپ جانچ کے دائرے میں آئے تو آپ جیل جا سکتے ہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی حکومت کا ہنگامی اقدام، 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

فیس بک صارفین اب مفت ویریفائیڈ بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں، میٹا کا نیا پروگرام متعارف

اسپین کے فٹبال ورلڈ کپ ہیروز کو ٹماٹروں میں کیوں تولا گیا، یہ دلچسپ روایت کب سے شروع ہوئی؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف

ویڈیو

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا

آزاد کشمیر انتخابات: لاہور ڈویژن کے کن 2 حلقوں میں پولنگ ہوگی؟

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب