وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔
میرپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 40 ڈگری کی شدید گرمی کے باوجود میرپور کے لوگ بڑی تعداد میں باہر نکلے ہیں، جبکہ مظفرآباد میں بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے کھڑے ہو کر نواز شریف کا جلسہ سنا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ مظفرآباد روانہ
مریم نواز نے کہا کہ کشمیر خوبصورت خطہ اور جنت نظیر علاقہ ہے، آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دے کر بہت سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں، جس سے اسکول، کالج اور اسپتال بھی بنائے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صرف مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی کمی ہے۔ نواز شریف نے میرپور میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بنانے کا وعدہ کیا ہے اور سب جانتے ہیں کہ نواز شریف جب وعدہ کرتے ہیں تو اسے پورا کرتے ہیں۔
آج میرپور والوں کا جذبہ بتا رہا ہے کہ شیر آ نہیں رہا، شیر آ چکا ہے۔ مظفرآباد میں بارش، مٹی اور کیچڑ کے باوجود ہزاروں لوگ نواز شریف صاحب کے ساتھ کھڑے رہے۔ آج میرپور میں 40 ڈگری گرمی بھی عوام کے جذبے کو نہیں روک سکی۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ انشاء… pic.twitter.com/srJqQlMMp6
— PMLN (@pmln_org) July 24, 2026
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے خلاف سب سے زیادہ سازشیں ہوئیں، لیکن عوام آج بھی ان کی خدمت کی گواہی دیتے ہیں۔ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کیے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے ترقیاتی منصوبے نکال دیے جائیں تو بہت کم کام باقی رہ جائیں گے۔ آزاد کشمیر میں جتنے بڑے کام ہوئے، وہ مسلم لیگ (ن) کے مختصر دور میں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو میرپور اور پورے آزاد کشمیر کی تقدیر بدلیں گے : نواز شریف
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جدید انفراسٹرکچر، میٹرو، گرین بس، اورنج لائن، اپنی چھت، اسکول آف ایمیننس، کلینک آن وہیل، کسان کارڈ، راشن کارڈ اور سیف سٹی جیسے منصوبوں کی ضرورت ہے۔
آج میں میرپور نہیں آئی، آج مریم نواز شریف اپنے باپ دادا کے گھر آئی ہے۔ میرا والد بھی کشمیری، میری والدہ بھی کشمیری، میرے دادا، دادی، نانا اور نانی بھی کشمیری ہیں۔ یہ صرف نسبت نہیں، خون کا رشتہ ہے۔ آج جس محبت سے میرپور نے استقبال کیا ہے، وہ ثابت کر رہا ہے کہ میں اپنے ہی لوگوں،… pic.twitter.com/itXyIATQ8G
— PMLN (@pmln_org) July 24, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں دو لاکھ افراد کو گھروں کی چھت فراہم کی گئی، لاکھوں افراد کو بیماریوں کی ادویات گھر بیٹھے مل رہی ہیں، جبکہ پولیس اور صحت سمیت کئی شعبوں میں عوامی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پنجاب کی طرز پر آزاد کشمیر میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ میرپور کے لیے 10 الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ ‘ستھرا پنجاب’ کی طرز پر ‘ستھرا میرپور، ستھرا مظفرآباد اور ستھرا آزاد کشمیر’ بنایا جائے گا۔
مریم نواز نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا گیا تو آزاد کشمیر کے ہر علاقے میں سڑکیں، اسپتال، اسکول اور کالج بنیں گے اور کشمیر کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک ترقی نظر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کا پاور شو: اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کا بجٹ 10 گنا بڑھا دیں گے، نواز شریف
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو آزاد جموں و کشمیر ہے، اور آزاد جموں و کشمیر ہے تو پاکستان ہے۔














