بنگلہ دیش کے ایئر چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ، فوجی تعاون پر زور

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے ایئر چیف مارشل حسن محمود خان، چیف آف دی ایئر اسٹاف، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے دورے پر پہنچے، جہاں وہ نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2010/11 کے سابق طالب علم بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے انتخابات پر یورپی یونین کی کڑی نظر، 200 مبصرین تعینات

دورے کے دوران، معزز مہمان نے لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار، صدر این ڈی یو سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر فریقین نے فوجی تعلقات کی اہمیت کو دہرایا، خاص طور پر پیشہ ورانہ فوجی تعلیم اور مشترکہ تربیت کے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات اور دفاعی تعاون و تربیت کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp