پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران سرمایہ کاروں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 1,35,000 نئے سرمایہ کار مارکیٹ میں شامل ہوئے۔
یہ کامیابی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی وژن اور مربوط سہولت کاری کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے، جس نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری مارکیٹ کو مستحکم کر کے عالمی سطح پر اہم مقام دلایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے پاک-امریکا تعلقات بہترین، امریکی کمپنیاں ریکوڈک منصوبے پر جلد اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، امریکی سفارتکار
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی عالمی سطح پر شاندار پرفارمنس
پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے عالمی سطح پر دوسری بہترین پرفارمنس دینے والی مارکیٹ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان کے بہتر سرمایہ کاری ماحول میں اعتماد رکھتے ہیں۔
معاشی مشیر کا مؤقف
وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کا میکرو اکنامک ماحول سرمایہ کاری کے لیے نہ صرف پرکشش بلکہ قابلِ اعتماد بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری کے مواقع مزید بہتر اور مستحکم مستقبل کی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے مقامی سرمایہ کاروں کے آگے آنے سے بیرونی سرمایہ کاری بھی آئےگی، وزیر خزانہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور عالمی سطح پر مارکیٹ کی شاندار پرفارمنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی سرمایہ کاری مارکیٹ اعتماد اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔












