ڈاکٹر کبیر احمد سدھو چیئرمین ایس ای سی پی مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کبیر سدھو اس سے قبل چیئرمین کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو پاکستان اور برطانیہ میں 20 سال سے زائد قانونی اور ریگولیٹری تجربہ حاصل ہے۔ وہ یونیورسٹی آف مانچسٹر سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں اور قانون، بینکنگ اور مالیاتی ریگولیشن کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی ڈاکٹریٹ اسٹاک ایکسچینجز کے ضوابط اور سرمایہ کاروں کے تحفظ جیسے اہم موضوعات پر مبنی ہے۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

ڈاکٹر سدھو نے برطانیہ میں انشورنس کمپنیوں، لا فرمز اور مختلف مالیاتی اداروں کے ساتھ بھی پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں، جبکہ پاکستان میں وزارتِ قانون اور پرائیویٹائزیشن کمیشن میں سینئر لیگل کنسلٹنٹ کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی زیادہ نقصانات والے بجلی کے فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

ان کے دورِ چیئرمینی میں کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ عدالتی بیک لاگ میں 70 فیصد کمی کی گئی اور دو برس کے دوران عدالتوں اور ٹربیونلز میں زیر التوا 567 مقدمات میں سے 434 کے فیصلے ہوئے۔ اسی عرصے میں کمیشن نے 1.36 ارب روپے کے جرمانے ریکور کیے، جبکہ کارٹلز اور گمراہ کن مارکیٹنگ کے خلاف ایک ارب روپے سے زائد کے نئے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے انضمام سے متعلق ڈاکٹر کبیر سدھو کے متوازن، شفاف اور پیشہ ورانہ فیصلے کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی سے ایس ای سی پی میں اصلاحات، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو مزید فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مال بردار ریل سروس شروع کرنے پر کام جاری

روبوٹ کتے چاند پر پہرہ دیں گے، چین نے مستقبل کے قمری اڈوں کا منصوبہ پیش کردیا

وزیر خزانہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

جنوبی کوریا: آنکھیں کھلتے ہی بچوں کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھلنے لگے، یہ رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

چینی کمپنی کا دماغی پیوندکاری کا نیا طریقہ، صرف 10 منٹ میں عمل مکمل کرنے کا دعویٰ

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ