سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، پنجاب کے اسکول 19 جنوری سے کھلیں گے

ہفتہ 10 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق اسکول اب 19 جنوری 2026 سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں 3 چھٹیوں کا اعلان، تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے

وزیر تعلیم نے بتایا کہ یہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اور صوبے کے تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا۔ انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ نئے شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کی تیاری کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب حکومت نے واضح کیا تھا کہ اسکولوں اور کالجز کی سردیوں کی تعطیلات میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر تعلیم رانا سکندر ہمایوں کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری 2026 کو شیڈول کے مطابق دوبارہ کھلیں گے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں سے گریز کیا جائے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر ہمایوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اسکول اور کالجز 12 جنوری کو کھلیں گے انشاء اللہ۔ براہ کرم جعلی خبروں سے گریز کریں۔‘ انہوں نے والدین، طلبہ اور اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ معلومات شیئر نہ کریں اور صرف سرکاری اعلان پر بھروسہ کریں۔

پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی سرکاری اور نجی اسکولوں کی تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک مقرر کر دی تھیں۔ تاہم، کچھ نجی اسکولوں کی جانب سے طلبہ کو 6 جنوری سے کلاسز شروع کرنے کے احکامات دیے جانے کی اطلاعات کے بعد افواہوں نے جنم لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ

نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب

حج تھا یا پکنک؟ شدید تنقید کے بعد وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم نے خاموشی توڑ دی

خواتین کو جنگ میں لانا بلوچ روایات کے خلاف ہے، مگر بی ایل اے اور بی وائی سی نے تمام حدود پار کردیں، جمال رئیسانی

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی