9 مئی واقعات: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر کی موجودگی کی تصدیق

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق ویڈیوز کی فرانزک جانچ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی ویڈیوز میں موجودگی کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر ویڈیوز اور آڈیو ویژول مواد کا تفصیلی تجزیہ کیا، جس کے بعد رپورٹ مرتب کر لی گئی۔ یہ رپورٹ تھانہ شرقی پشاور کی جانب سے فراہم کی گئی یو ایس بی میں موجود مواد کی بنیاد پر تیار کی گئی۔

مزید پڑھیں: کیا 9 مئی واقعات کے پیچھے ’عمران فیض گٹھ جوڑ‘ موجود تھا؟

فرانزک رپورٹ کے مطابق یو ایس بی میں شامل 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم معائنہ کیا گیا۔ متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، تاہم چند ویڈیوز میں لوگو اور تحریری مواد شامل کیے جانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور عرفان سلیم سے متعلق 2 ویڈیوز میں کلپس کو جوڑنے کے آثار پائے گئے۔ سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کا 9 مئی کی ویڈیو میں موجود فرد سے موازنہ کیا گیا، جس سے دونوں کے ایک ہی شخص ہونے کی تصدیق ہوئی۔

اسی طرح عرفان سلیم، کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی پروفائل تصاویر کا ویڈیوز میں نظر آنے والے افراد سے تقابل کیا گیا، جس کے نتیجے میں تمام کیسز میں مطابقت پائی گئی۔

فرانزک رپورٹ کے متن کے مطابق یہ تمام تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیا۔ رپورٹ کی تیاری کا عمل 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025 کے دوران مکمل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 9 مئی واقعات میں سرکاری املاک کو کتنا نقصان پہنچا؟ عدالت میں رپورٹ جمع

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے فرانزک رپورٹ طلب کی تھی، جس کے بعد پولیس نے ویڈیوز کے تجزیے کے لیے مواد پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کو ارسال کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟