سی ٹی ڈی کی ضلع خیبر میں کامیاب کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

اتوار 11 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: بھارتی سرپرستی یافتہ 11 خوارج ہلاک، انسداد دہشتگردی کارروائیاں جاری

سی ٹی ڈی کے جاری کردہ بیان کے مطابق خفیہ اطلاع پر شاہ کس بائے پاس روڈ کے نزدیک ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کے سرگرم ارکان کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک دہشتگردوں کے 2 ساتھی پہاڑی علاقے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں، قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف اور بارود بھی برآمد ہوا۔

بیان میں سی ٹی ڈی نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن پر انسداد دہشت گردی کے اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں بڑا انسدادِ دہشتگردی آپریشن، مرکزی نیٹ ورک بے نقاب، خطرناک اسلحہ برآمد

بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے سر ہتھیلی پر رکھ کر لڑنے والے یہ جوان ملک کے لیے فخر اور عزم و ہمت کی مثال ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں