‘بدنام اور دھمکیاں دی جارہی ہیں’، رجب بٹ کی ساس کا جلد حقائق سامنے لانے کا اعلان

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں خاندانی تنازعات اور اپنی شادی کے حوالے سے خبروں کی زد میں ہیں۔ کبھی ان کی اہلیہ کا مبینہ وائس نوٹ سوشل میڈیا پر لیک ہوتا ہے تو کبھی رجب بٹ اپنے سالے شیخ عون پر سخت تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس سلسلے میں رجب بٹ کی ساس، لبنیٰ جبین نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران ہمارے خاندان، خاص طور پر میری بیٹی اور بیٹے کو جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔ ان کوششوں میں حقائق کو مروڑ کر پیش کرنا، جھوٹے الزامات پھیلانا اور نامعلوم ذرائع سے میرے بیٹے کو دھمکیاں دینا شامل ہے۔

لبنیٰ جبین نے مزید کہا کہ حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے جو عوام کے سامنے پیش کی جا رہی ہے، اور وہ حقائق کو سامنے لانے کا حق محفوظ رکھتی ہیں، جس کا اظہار مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل رجب بٹ نے اپنے سالے شیخ عون پر سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے پاس متعدد ریکارڈنگز اور اسکرین شاٹس موجود ہیں جو صورتحال کی وضاحت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نہیں معلوم کہ یہ شادی چلے گی یا نہیں، یوٹیوبر رجب بٹ کا شادی کے مستقبل پر حیران کن انکشاف

انہوں نے بیان میں کہا کہ تمہاری پرورش کیا ہے؟ اپنے ہی خاندان کے افراد کے لیے ایسے الفاظ استعمال کرنا، فین پیجز سے باتیں کرنا، گروپس بنانا، جھوٹی ذاتی معلومات پھیلانا اور ہمدردی کا کارڈ کھیلنا یہ سب بند ہونا چاہیے۔ میری بیوی اور بیٹا تمہاری ہمدردی کا کھیل نہیں ہیں۔

رجب بٹ نے اپنی شادی کے مستقبل پر بھی بات کی اور کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ یہ شادی چلے گی یا نہیں، اور اگر چلی بھی تو صرف اللہ کے حکم سے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اپنی بہن کے شوہر، اس کے خاندان کے افراد اور دوستوں کو ’بلاتکاری‘ کہنا، کیا یہ اخلاقیات ہیں؟ کیا یہی تربیت ہے؟

یہ بھی پڑھیں: ’نہ میرے ساتھ ظلم کریں‘، رجب بٹ کی اہلیہ کی ساس کو دہائیاں، مبینہ وائس نوٹ لیک

اس کے بعد رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب کا مبینہ وائس نوٹ سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا، جس میں وہ اپنی ساس کے ساتھ گفتگو کرتے سنائی دیتی ہیں۔ لیک ہونے والے نوٹ میں ایمان رجب روتے ہوئے اپنے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کرنے کی درخواست کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Socialdicted (@socialdicted01)

ایمان رجب نے کہا کہ اللہ نے جس طرح مجھے کیوان دیا ہے وہ میں ہی جانتی ہوں۔ جیسا وہ پیدا ہوا، اللہ نے اسے بچایا۔ نہ میرے ساتھ ظلم کریں اور نہ میرے بچے کے ساتھ، اور آئندہ ’کیوان‘ کا نام وی لاگ میں نہ آئے۔ یہ ذمہ داری آپ پر ہے کہ آپ اسے روکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘