عوام کے محافظ خود نشانہ بن گئے، ڈاکوؤں نے 20 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا

پیر 12 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ڈاکوؤں نے بڑی واردات کرتے ہوئے 20 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا اعلان، قومی دھارے میں شامل ہونے کا آخری موقع

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ رتوڈیرو کے قریب پیش آیا جہاں چھٹیوں کے بعد تربیتی مرکز لاڑکانہ واپس جانے والے 21 زیرِ تربیت پولیس اہلکار ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئے۔

مسلح ملزمان نے اہلکاروں سے موبائل فونز، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والے میاں بیوی پولیس اہلکار کون ہیں؟

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے متعدد مقامات پر ناکہ بندیاں کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟