پائیدار اور بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے قومی ڈائیلاگ ضروری، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

منگل 13 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگر چاہتے ہیں کہ جمہوریت کے ثمرات اگر عام لوگوں تک پہنچے تو بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے رویے درست نہیں کریں گے تو آئین اور قانون میں جو بھی لکھیں فائدہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے وقت وزیراعظم نے مجھے کہا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے بلدیاتی نظام پر آنے والے مسودے پر جو جماعتیں تیار ہیں ان کے ساتھ بیٹھیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کا نیا بلدیاتی نظام، ایک شہر، 3 میئر، کوئی فائدہ ہو گا؟

ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم سے قبل یا بعد میں صوبوں اور وفاق کا رشتہ ہے وہ برقرار رہے لیکن اگر ہم درست معنوں میں اختیارات کی منتقلی چاہتے ہیں تو بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیے بغیر ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو کھلے ذہن کے ساتھ بیٹھ کر قومی ڈائیلاگ کرنا چاہیے کہ ہمیں ایک پائیدار اور بااختیار بلدیاتی نظام چاہیے، اسی میں پاکستان کی بھلا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں