پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

بدھ 14 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے آئندہ دورۂ پاکستان کے دوران کھیلی جانے والی 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ سیریز 29 اور 31 جنوری یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے مطابق آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔

تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا جبکہ پہلی گیند شام 6 بجے (پاکستانی وقت) کرائی جائے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری

یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل اہم تیاری کا موقع ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے، جس کے باعث یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا کا تیسرا دورۂ پاکستان

یہ مارچ، اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا تھا، جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 3 میچز بھی پاکستان میں کھیلے گئے تھے۔

قذافی اسٹیڈیم میں آخری ٹی 20

آسٹریلیا نے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹی 20میچ (5 اپریل 2022) میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پی سی بی حکام کا ردعمل

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ ہم لاہور میں آسٹریلیا کی میزبانی کے لیے پُرجوش ہیں۔ یہ سیریز پاکستانی شائقین کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرایا نہیں، پچھاڑا ہے!

انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اب آسٹریلوی ٹیم کے لیے ایک جانا پہچانا میدان بن چکا ہے جہاں وہ مارچ 2022 کے بعد ایک ٹیسٹ، 5ون ڈے اور ایک ٹی 20میچ کھیل چکے ہیں۔

سیریز شیڈول

(تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے)

پہلا ٹی 20: جمعرات، 29 جنوری – شام 6 بجے

دوسرا ٹی 20: ہفتہ، 31 جنوری – شام 6 بجے

تیسرا ٹی 20: اتوار، یکم فروری – شام 6 بجے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی