پاکستان کے 2 افسران آئی سی ای او گلوبل ایمبیسیڈر مقرر

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آئی سی ای او  نے پاکستان کے 2 افسران، رضوان الدین خان اور لقمان خان کو 2026–27 کے لیے آئی سی ای او گلوبل ایمبیسیڈر پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقرری عالمی معیار، پیشہ ورانہ اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئی اور پاکستان کے لیے ایک غیر معمولی اعزاز قرار دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے آئی سی ای او نے گلوبل ایمبیسیڈر پروگرام کے لیے پاکستان کے 2 افسران کا انتخاب کیا ہے، جو عالمی ہوا بازی کے معیار کے فروغ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ رضوان ادین خان اور لقمان خان اس پروگرام کا حصہ بنیں گے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ہوا بازی کی حفاظت، ریگولیٹری اصلاحات اور تربیت کے شعبوں میں معیار کو بہتر بنانا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے  اے) کی یہ کامیابی جنوبی ایشیا کے لیے اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ 1992 کے بعد پاکستان کی آئی سی ای او میں نمایاں نمائندگی کا یہ نیا موقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تعیناتی سے پاکستان عالمی سطح پر اپنے کردار کو مزید مؤثر انداز میں پیش کر سکے گا۔

پی سی اے اے کی سیفٹی، ریگولیٹری اصلاحات اور تربیت کے شعبوں میں مسلسل پیشرفت کو آئی سی ای او نے تسلیم کیا، اور اس کی بنیاد پر پاکستان کے افسران کو عالمی ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ اس تعیناتی سے پاکستان کو عالمی ہوا بازی کے معیار کے فروغ میں اپنا مثبت اثر ڈالنے کا موقع ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے