بسنت 2026 کے لیے لاہور میں سخت سیکیورٹی انتظامات، پولیس نے تفصیلی پلان عدالت میں پیش کر دیا

ہفتہ 17 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

لاہور میں بسنت منانے کے ممکنہ انعقاد کے تناظر میں پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان تیار کر کے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے، جس میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، غیر قانونی پتنگ بازی کی روک تھام اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

پولیس رپورٹ کے مطابق بسنت 2026 کے لیے گزشتہ 10 سال کے ڈیٹا کی بنیاد پر ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے اور لاہور شہر کو لال، پیلے اور ہرے زونز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ حساس علاقوں میں اضافی سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا اور صرف کاٹن ڈور اور رجسٹرڈ پتنگوں کی اجازت ہو گی، جبکہ شیشہ، کیمیکل اور میٹل ڈور کے استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ ہر پتنگ اور ڈور کی کیو آر کوڈ رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری نشاندہی ہو سکے۔

پولیس کے مطابق ڈرونز، سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور جدید کنٹرول رومز کے ذریعے پتنگ بازی پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جائے گی۔ چھتوں پر شراب نوشی، ہوائی فائرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ اور سیفٹی وائرز کا استعمال لازمی ہو گا، جبکہ ریڈ زون میں اینٹینا کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ بسنت کے دنوں میں شہریوں کی سہولت کے لیے 5 ہزار رکشے مفت فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ریسکیو، ہیلتھ اور ٹریفک پولیس کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا

یاد رہے کہ یہ رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر جمع کرائی گئی ہے، جہاں ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے پتنگ بازی سے متعلق قانون اور بسنت کی اجازت کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں پولیس نے بسنت کے دوران مکمل نظم و ضبط اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟