’زندگی مسلسل سفر کا نام ہے‘: موٹرسائیکل پر ملک بھر کا سفر کرنے والی بریرہ خان کی کہانی

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بریرہ خان ایک فی میل سولو ٹریولر ہیں جو اپنی موٹر بائیک ’دھنو‘ پر ملک بھر میں سفر کرنے کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔ ان کی 70 سی سی بائیک کبھی پہاڑوں کی بلندیوں پر تو کبھی میدانوں اور صحراؤں میں رواں دکھائی دیتی ہے۔ اسی سفر نے نہ صرف انہیں ایک منفرد شناخت دی بلکہ ان کے فن کی بنیاد بھی بنا۔

اس سال بریرہ خان نے اپنے اسی سفرنامے کو آرٹ ورک میں ڈھال کر نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) سے اپنی ڈگری مکمل کی ہے۔ ان کا فائنل پراجیکٹ این سی اے ڈگری شو کا حصہ ہے، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، سفر اور جدوجہد کو فن کے ذریعے پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سی ایس ایس میں زبردست کامیابی، کوئٹہ کی معصومہ مغل نے یہ کام کیسے کیا؟

این سی اے کی طالبہ اور سولو ٹریولر بریرہ خان نے اپنی نمائش ’سفرنامہ‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زندگی دراصل ایک مسلسل سفر کا نام ہے، بالکل ویسے ہی جیسے نیشنل کالج آف آرٹس میں گزارا گیا وقت۔ ان کے مطابق این سی اے کا یہ سفر ان کے لیے یادگار اور حیرت انگیز رہا، جس کی جھلک ان کے فن پاروں میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ عوامی ردِعمل حوصلہ افزا ہے، مگر فن میں سب سے اہم چیز سچائی ہوتی ہے۔ ’جب فن سچا ہو تو وہ خود بخود نظر آتا ہے اور لوگوں تک پہنچ جاتا ہے۔‘

ان کے بقول ’سفرنامہ‘ محض ایک عنوان نہیں بلکہ زندگی کے تجربات، خوابوں، ٹھوکروں اور سیکھنے کے عمل کی علامت ہے۔

بریرہ خان نے بتایا کہ اس نمائش میں انہوں نے اپنے ذاتی سفر کے نشانات بھی شامل کیے ہیں، جن میں ایک ٹوٹا ہوا شیشہ بھی موجود ہے جو ایک حادثے کے بعد ان کے ساتھ رہا۔ اسی شیشے پر ان کے سفر کی پروجیکشن بھی دکھائی گئی ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ سفر کبھی ختم نہیں ہوتا بلکہ مسلسل جاری رہتا ہے۔

ان کے مطابق زندگی میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کچھ راستے چھوٹ جاتے ہیں، مگر اس کے بدلے کچھ نیا بھی حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ زندگی آسان نہیں ہوتی، مگر ہمیں اسے آسان بنانا آنا چاہیے، کیونکہ مشکلات کے باوجود زندگی خوبصورت ضرور ہوتی ہے۔‘

سولو ٹریولنگ کے دوران درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے خاص طور پر رات کے قیام جیسے مسائل کی نشاندہی کی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمت اور حوصلہ ہی اصل طاقت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مردانگی کسی ایک جنس سے وابستہ نہیں، یہ جرات اور حوصلے کی وہ صفت ہے جو ہر انسان میں ہونی چاہیے۔ بریرہ خان کے مطابق سفر ہی ان کی تخلیقی طاقت کا اصل ذریعہ ہے۔

مزید پڑھیں: روایات کو توڑتی ہوئی بہادر کشمیری لڑکی

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں سفر نہ کروں تو میں کام بھی نہیں کر سکتی، کیونکہ میری تخلیق کی بنیاد ہی سفر اور ڈرائنگ ہے۔ ان کے فن پاروں کے عنوانات بھی اسی سفر کی عکاسی کرتے ہیں، جنہیں وہ اپنی زندگی اور جدوجہد کی علامت قرار دیتی ہیں۔ مزید جانیے کامران ساقی کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

سپر ٹیکس: عدالتی فیصلے کے بعد ایف بی آر متحرک، خسارہ کم کرنے کا تیز رفتار منصوبہ تیار کرلیا

بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟