بنگلہ دیش کی ریپڈ ایکشن بٹالین (Rapid Action Battalion) کے ایک سینئر افسر ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالمطلب شہید جبکہ دیگر 4 اہلکار زخمی ہوگئے، جب مسلح افراد نے سوموار کی شام چٹگرام کے سالم پور میں ان پر اچانک حملہ کر دیا۔ زخمی اہلکار چٹگرام میڈیکل کالج اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے وفد کی چیف ایڈوائزر سے ملاقات، آئندہ انتخابات پر گفتگو
حکام کے مطابق مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کی اور کچھ اہلکاروں کو مختصر طور پر حراست میں لیا، بعد میں رہا کر دیا گیا۔ علاقے میں غیر قانونی بستیاں اور مسلح عناصر کے مضبوط ٹھکانے کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے آپریشن مشکل رہا ہے۔ حکام نے مسلح عناصر کے خلاف وسیع کارروائی کے اشارے دیے ہیں۔














