مسلح افواج ہمیشہ پولیس کے ساتھ کھڑی رہیں گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مضبوط اور عوام دوست پولیس داخلی سلامتی کے لیے لازمی ہے اور قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس ذمہ داری ہے۔ مسلح افواج ہمیشہ پاکستان پولیس کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی ملاقات، جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کمانڈنٹ نے پُرتپاک استقبال کیا اور پولیس کے مستعد دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے پولیس شہدا کی یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے دہشتگردی، جرائم اور دیگر سیکیورٹی چیلنجز کے خلاف جدوجہد میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کی تعریف کی۔

انہوں نے آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز اور دیگر سینیئر افسران سے خطاب میں بین الاداراتی تعاون اور جدید پولیسنگ کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے عوامی اعتماد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ داخلی سلامتی کے لیے مضبوط اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے اور قانون و امن کے قیام کی ذمہ داری پولیس کی مقدس امانت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے