سعودی عرب کی کھانے پینے کی متنوع ثقافت پیرس کی بین الاقوامی نمائش میں متعارف

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی کلچرل آرٹس کمیشن نے پیرس میں جاری بین الاقوامی نمائش SIRHA Bake & Snack 2026 میں ملک کی متنوع کھانے پینے کی ثقافت اور روایتی ذائقوں کو متعارف کرایا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کے شہر حائل نے آف روڈ گاڑیوں کے سب سے بڑے قافلے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا

کمیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر میادہ بدر کے مطابق یہ نمائش عالمی سطح پر شیفوں اور کھانے کے ماہرین کا ایک اہم اجلاس ہے، جو سعودی عرب کے متنوع ذائقوں اور ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

نمائش میں سعودی تاریخ کے مرکزی اجزا کھجور اور پنیر کی جوڑی کے تجربات پیش کیے گئے، جس میں فرانسیسی تکنیک اور سعودی ذائقوں کا منفرد امتزاج دکھایا گیا۔

سعودی شیفوں نے روایتی کھجور سے جدید ڈیزرٹس اور پیسٹریز براہ راست تیار کیں، جبکہ سعودی مہمان نوازی کو سعودی کافی کے ذریعے مکمل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ساحلی سیاحت کے فروغ کے لیے نئے قوانین نافذ

سعودی عرب میں سالانہ 1.9 ملین ٹن سے زائد کھجور پیدا ہوتی ہیں، جن کی 300 سے زائد اقسام ہیں، اور ان کی برآمدات کا عالمی حجم 1.6 بلین ریال سے زائد ہے، جو 130 سے زائد ممالک تک پہنچتی ہیں۔

کمیشن کے مطابق اس قسم کے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کے ذریعے مقامی پیداوار کو فروغ دینا اور سعودی کھانے کے ذائقوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ممکن ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی بجٹ ایئرلائن اسپرٹ دیوالیہ، تمام اثاثے فروخت کرنے کا حکم

پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں، ڈسکاؤنٹ ریٹ پر پیٹرول کہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

رنبیر کپور فوٹوگرافرز کے ہجوم پر برہم کیوں ہو گئے؟

’معرکۂ حق صرف جنگی فتح نہیں، پاکستان کی خودمختاری کی علامت ہے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی