ڈیووس میں سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی وزیر اعظم کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

بدھ 21 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور فلسطین کے وزیر اعظم محمد مصطفیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں کی دشمنی میں اسرائیل نے اقوام متحدہ کو بھی نہیں بخشا، عمارتیں منہدم

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران غزہ میں جاری حالات، انسانی صورتحال اور خطے کی مجموعی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور فلسطین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ ملاقات میں سعودی عرب کے سوئٹزرلینڈ میں سفیر عبدالرحمان الداؤد، دفترِ وزیر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ولید الاسماعیل اور وزیر خارجہ کے مشیر محمد الیحییٰ بھی موجود تھے۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر اس ملاقات کو غزہ کے حوالے سے سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں مختلف عالمی رہنما خطے میں امن اور استحکام سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے جمع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟