پی ٹی آئی ’فائرنگ اور ریپ ڈراما‘ رچانا چاہتی تھی جو بے نقاب ہوگیا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اتوار 28 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف نے پلاننگ کی ہوئی تھی کہ جس کے مطابق آج ہفتے کی رات تحریک انصاف کے کسی رہنما کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ اور ریپ کا جعلی ڈراما رچانے کی ایک سازش  کی جانی تھی جو پکڑی گئی ہے۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے جس میں یہ پلاننگ کی جا رہی تھی کہ پی ٹی آئی کے کسی رہنما کے گھر پر جعلی ریڈ کرائی جائے گی جہاں فائرنگ بھی ہو گی اور دوسری پلاننگ میں ریپ کا ذکر ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے کرداروں نے فائرنگ کا ایشو بنا کر تاثر دینا تھا کہ پاکستان میں کس طرح سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اس کا الزام اداروں پر لگایا جانا تھا اور پھر اس کے بعد اسے انٹرنیشنل میڈیا پر ہائی لائٹ کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی واقعہ، 499 میں سے صرف 6 مقدمات آرمی ایکٹ کے تحت چلائے جائیں گے، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ واردات آج رات ہی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا اس لیے ضروری تھا کہ اس سازش کو قوم کے سامنے لایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد جیسے شخص کو پیسے دے کر پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ پلاننگ بھی اسی کی ایک کڑی تھی جس کے بعد انٹرنیشنل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اسٹیبلشمنٹ بتائے مجھے مائنس کرنے سے ملک کو کیا فائدہ ہو گا؟ عمران خان

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی اور کسی بے گناہ کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کا عزم ہے کہ بے گناہ لوگوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس فتنے کی جانب سے یہ ڈراما کرنے کا مقصد قوم کو گمراہ کرنا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے