پنجاب میں تمام عمارتوں اور مارکیٹوں کا فائر سیفٹی آڈٹ لازمی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا 2 ہفتوں میں حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کا حکم

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر کی تمام مارکیٹیں، عمارتیں، سکولز اور ہائر رائز بلڈنگز کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں فائر ڈرل کرانے، فائر سیفٹی حفاظتی ضوابط مکمل کرنے اور بلڈنگ سیفٹی ایکٹ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دی گئیں۔

وزیر اعلیٰ نے 2 ہفتے کی مہلت دی اور بلڈنگ سیفٹی ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے پیرا فورس کو خصوصی اختیارات تفویض کرنے اور ایک خصوصی سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ تمام عمارتوں میں داخلی و خارجی راستے کلیئر رکھنا اور حفاظتی سائن ایج درست اور واضح ہونا لازم ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 کی نشاندہی پر جیو ٹیگڈ مقامات پر واسافائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جائیں گے اور صوبہ بھر میں اہم مقامات کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔ ریسکیو 1122 کو تھرمل اور جدید ڈرونز سے لیس کیا جائے گا، اور 2 ہفتوں کے اندر تمام عمارتوں میں ایکسٹرنل فائر ہائیڈرینٹس نصب کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عمارتوں میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے حکمت، ہمت اور جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے اور عوام کی زندگی سے کھیلنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پنجاب کی ہر تحصیل، مارکیٹ، عمارت، سکول اور ہائر رائز بلڈنگ اب محفوظ ہوگی۔

مزید پڑھیں: لاہور: پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے نوجوان زخمی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت تمام صنعتی اداروں کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرے گی تاکہ انسانی اور عماراتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ریسکیو 1122 کو اقوام متحدہ کی سرٹیفیکیشن بھی حاصل ہے اور اس سال کے دوران یہ سروسز پنجاب کی تمام تحصیلوں میں متعارف کرائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں