بھارت میں مسیحی پادری کو زبردستی گوبر کھلانے کا واقعہ، ملزموں کی گرفتاری تاحال نہ ہوسکی

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اوڈیشہ میں مبینہ طور پر بجرنگ دل کے کارکنوں کے ہاتھوں تشدد اور عوامی تذلیل کا نشانہ بننے والے ایک مسیحی پادری نے حملہ آوروں کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم واقعے کے 2 ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کسی گرفتاری نہ ہونے پر مقامی مسیحی برادری میں شدید خوف اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

یہ واقعہ 4 جنوری کو پارجنگ گاؤں میں پیش آیا، جہاں پادری بپن بہاری نائک اپنے گھر میں اہلِ خانہ اور سات دیگر مسیحی خاندانوں کے افراد کے ساتھ دعائیہ اجتماع کر رہے تھے۔ اہلِ خانہ کے مطابق 40 سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے گھر پر دھاوا بول دیا اور شدید تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو انتہا پسندوں کے حملوں کا سامنا

الزام ہے کہ پادری نائک کو لاٹھیوں سے مارا گیا، ان کے چہرے پر سرخ سندور مل دیا گیا، جوتوں کی مالا پہنائی گئی، گاؤں میں گھمایا گیا اور زبردستی گائے کا گوبر کھلایا گیا، جبکہ ان سے ‘جے شری رام’ کے نعرے لگوائے گئے۔

پادری کی اہلیہ وندنا نائک کے مطابق حملہ اچانک اور نہایت خوفناک تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کسی طرح بچوں کے ساتھ تنگ گلی سے نکل کر پولیس اسٹیشن پہنچنے میں کامیاب ہوئیں، جبکہ پولیس کو ہیلپ لائن پر اطلاع دینے کے باوجود کارروائی میں تاخیر کی گئی اور ایف آئی آر اور طبی ثبوت جیسی رسمی کارروائیوں کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے: انڈیا سے بغیر ایندھن جہاز اُڑا کر پاکستان لانے والے مسیحی پائلٹ

پادری بپن بہاری نائک نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں بے دردی سے مارا گیا، ذلیل کیا گیا اور زبردستی ناپاک چیز کھلائی گئی، تاہم وہ خدا کے فضل سے زندہ ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ ان کے خاندان اور تمام مسیحی ماننے والوں کو امن کے ساتھ زندگی گزارنے اور اپنے عقیدے پر آزادانہ عمل کرنے کی اجازت دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی