کراچی: منوڑہ کے قریب کشتی کو حادثہ، 6 افراد بچالیے، 4 کی تلاش جاری

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں منوڑہ جزیرے کے قریب سمندر میں ایک کشتی الٹ گئی، جس پر 10 افراد سوار تھے۔

حکام کے مطابق کشتی میں سوار 6 افراد کو فوری کارروائی کے دوران ایدھی فاؤنڈیشن کی بحری خدمات کی ٹیم نے زندہ نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: منوڑہ کے قریب کشتی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ باقی 4 افراد کی تلاش ابھی جاری ہے اور ریسکیو آپریشن ہر ممکن تیزی سے جاری رکھا جا رہا ہے۔

حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کے کام میں خلل نہ ڈالیں اور کشتی کے حادثے کی مزید معلومات کے لیے حکام کے اعلانات کا انتظار کریں۔

مزید پڑھیں: کراچی، سمندر میں 2 کشتیوں میں تصادم، خاتون جاں بحق، متعدد افراد زخمی

حکام کے مطابق حادثہ چائنا پورٹ کے قریب ہوا اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاکہ بچاؤ کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟