آزاد کشمیر میں برفباری کے کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، دھیرکوٹ میں عمارتیں گرنے سے نقصان

جمعہ 23 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے دوران گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ضلع باغ کی تحصیل دھیرکوٹ کے نواحی گاؤں نیلہ بٹ میں مارکی کی عمارت گر گئی جبکہ چمیاٹی میں 2 گھروں کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کے پیش نظر انتباہ جاری کردیا

دھیرکوٹ اور اس کے مضافات میں 2 سے 3 فٹ تک برف جم چکی ہے اور اس وقت بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بار آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔

برفباری کے باعث مظفرآباد، نیلم، راولاکوٹ، باغ اور گردونواح میں شدید سردی کا راج ہے، جبکہ سڑکوں اور مقامی رابطہ شاہراہوں پر پھسلن کا خطرہ بھی موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp