کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں حالیہ ہولناک آتشزدگی کے سانحے کے دوران جاری ریسکیو اور سرچ آپریشن میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، متاثرہ عمارت کے ملبے اور ایک دکان سے 70 تولہ سونا برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ کی عمارت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری، اہم انکشافات سامنے آگئے
ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ برآمد شدہ سونے کی تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔
کراچی سانحہ گل پلازہ اپڈیٹ
گل پلازہ کی متاثرہ عمارت سے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک دکان سے 70 تولہ سونا برآمد ہوا، جسے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا pic.twitter.com/jiHbQDwJkY
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) January 23, 2026
یہ واقعہ گل پلازہ آتشزدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں ریسکیو ٹیمیں اب بھی ملبہ ہٹانے، لاپتا افراد کی تلاش اور دیگر کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
اس سے قبل ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا اور نقدی بھی ملی تھی، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ کے واقعے کو 18ویں ترمیم سے جوڑنا سمجھ سے باہر ہے، ہر دکاندار کو 5، 5 لاکھ روپے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
یہ اقدام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شفافیت اور امانتداری کو یقینی بنانے کی ایک مثال ہے، خاص طور پر جب عمارت میں جواہرات کی دکانیں موجود تھیں اور سانحے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔












