بنگلہ دیش سے زیادتی ہوئی، پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں اس کا فیصلہ حکومت کرےگی، محسن نقوی

ہفتہ 24 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ زیادتی کی، اب پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں اس کا فیصلہ حکومت کرےگی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، کیا آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جگہ دوسری ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہم آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے فیصلوں کے پابند ہیں، بھارت اور بنگلہ دیش کے لیے الگ الگ قوانین سمجھ سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم وہی کریں گے جو حکومت کہے گی، پاکستان اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر کرےگا۔

چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ دُہرا معیار اختیار نہیں کر سکتے، بنگلہ دیش بڑا اسٹیک ہولڈر ہے، اسے ہر صورت ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پہلے حکومت اپنا فیصلہ بتا دے، اس کے ہعد ہمارے پاس پلان، اے، بی اور سی تیار ہیں، کوئی ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے متبادل وینیو کی درخواست کی تھی، جو آئی سی سی کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے، اور اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، آج اسپین اور آئس لینڈ میں شاندار نظارہ ہوگا

پاکستان کو علاقائی آئل ٹریڈنگ ہب بنانے کا بڑا منصوبہ کیا ہے؟

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکیہ میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے