پنجاب: بسنت، ہارس اینڈ کیٹل شو، میلہ چراغاں سمیت مختلف مذہبی تہواروں کی بحالی کا اعلان

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے بسنت عمیت ہارس اینڈ کیٹل شو، میلہ چراغاں، بسنت اور مختلف مذہبی تہواروں کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد پنجاب کو سب کے لیے کھلا اور شمولیتی صوبہ بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہے کہ بسنت کو ایک 800 پرانا تہوار ہے جو پچھلے کئی سالوں سے نہیں منایا گیا، بسنت بہار کی آمد اور نئی شروعات کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا کہ حکومت پہلی بار سرکاری سطح پر بسنت کا انعقاد کرے گی، جو 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: محفوظ بسنت کا عزم: مریم نواز کا موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی راڈز مفت فراہم کرنے کا اعلان

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو، میلہ چراغاں، رمضان کی تقریبات ہوں یا عید کی خوشیاں، کرسمس اور ہولی سمیت دیگر تہوار بھی جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔ پنجاب کو ہر کسی کا صوبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ہر مذہب، عقیدے اور فرقے کے لوگوں کو برابر کا حصہ ملتا ہے اور ان کے تہواروں کو بھی عزت و وقار کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسنت کا سلسلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بند تھا، مگر اس تہوار کی تاریخ تقریباً 800 سال پر محیط ہے اور اسے بسنت پنچمی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ بہار کے آغاز، زندگی کی تازگی اور تجدید کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’محفوظ بسنت‘: لاہور میں سخت ضوابط کے ساتھ 3 روزہ تہوار کی تیاریاں مکمل

انہوں نے بتایا کہ پنجابی ثقافت نہ صرف پنجاب بلکہ دنیا بھر میں اپنی رنگینی اور خوشی کے جشن کے طور پر پہچانی جاتی ہے، اور اسی ثقافتی ورثے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے حکومت نے بسنت کے دوبارہ منانے کا فیصلہ کیا ہے،ہر شہری کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ وہ اس دھرتی کا اہم حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوٹس پیریڈ ۔۔۔ آپ کا اصل امتحان!

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

نئے صوبوں کی تشکیل عوامی ضرورت ہے، سیاستدان ذمہ داری لیں: عبدالعلیم خان

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی