چین کامیابی سےعظیم کینیڈا پر قبضہ کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا خود کو منظم طریقے سے تباہ کررہا ہے، چین کامیابی سےعظیم کینیڈا پر قبضہ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مادورو کی گرفتاری کے وقت کونسا خفیہ امریکی ہتھیار استعمال ہوا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے تفصیل بتا دی

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ کینیڈا کے تمام کاروبار امریکا منتقل ہو رہے ہیں اور وہ چاہتے تھے کہ کینیڈا زندہ رہے اور ترقی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کامیابی سےعظیم کینیڈا پر قبضہ کر رہا ہے اور وہ اسے دیکھ کر افسردہ ہیں۔

ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ چین آئس ہاکی کو چھوڑ دے گا۔

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے اس پر واضح کیا ہے کہ کینیڈا چین کے ساتھ آزاد تجارت کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کی نئی دفاعی حکمت عملی: سرحدوں کی حفاظت اور چین کو محدود کرنے کا منصوبہ

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو کینیڈین مصنوعات پر ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں