صدر مادورو کی گرفتاری کے وقت کونسا خفیہ امریکی ہتھیار استعمال ہوا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے تفصیل بتا دی

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے دوران استعمال ہونے والے خفیہ امریکی ہتھیار کا نام بتا دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کے حکام کے پاس روس اور چین کے راکٹ موجود تھے، لیکن امریکی ہتھیار کے استعمال کے بعد وہ سب ناکام ہو گئے اور کسی بھی قسم کے حملے میں کام نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیے: نکولس مادورو کی برطرفی کے بعد وینزویلا کے تارکین وطن واپسی پر غور کرنے لگے

امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس خفیہ ہتھیار کو Discombobulator کہا جاتا ہے، اور اسی کے ذریعے 3 جنوری کو کاراکاس میں امریکی فوج نے وینزویلا کے دفاعی نظام کو جام کر دیا، اس کارروائی کے نتیجے میں مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکہ منتقل کیا گیا۔

امریکی صدر نے اس سے پہلے اس ٹیکنالوجی کو ‘خفیہ صوتی ہتھیار’ قرار دیا تھا جو ‘کسی اور کے پاس نہیں۔’

اس ڈیوائس کے بارے میں دعوے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سامنے آئے، جس کا حوالہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کارولائن لیوٹ نے دیا۔ پوسٹ میں ایک نام نہ ظاہر کرنے والے وینزویلا کے سیکیورٹی اہلکار نے حملے کا بیان دیا۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا نے وینزویلا سے منسلک ساتواں تیل بردار جہاز تحویل میں لے لیا

اس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ اچانک تمام ریڈار سسٹمز بند ہو گئے اور اس نے ایک شدید صوتی لہر محسوس کی جس کی وجہ سے اس کا سر پھٹنے والا محسوس ہوا۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی فوج نے وینزویلا میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی تھی جس میں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی