سانحہ گل پلازہ: ایم کیو ایم کا وزیراعلیٰ سندھ، وزیر اطلاعات اور میئر کراچی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

منگل 27 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے سمیت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات شرجیل میمن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے مکمل ازالے کا فیصلہ، سندھ کابینہ نے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام پر کس بات سے ڈر رہی ہے، ایم کیو ایم کسی صورت اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ گل پلازہ سے توجہ ہٹانے کے لیے من گھڑت کہانیاں بنائی جا رہی ہیں، لیکن ہم شہدا کو ہر صورت انصاف دلا کر رہیں گے۔

فاروق ستار نے کہاکہ اگر حکومت کمشنر کراچی سے انکوائری کرائے گی تو پھر کون اسے قبول کرےگا۔

ایم کیو ایم رہنما نے ایک بار پھر کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت 18 سال سے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر یہ سیکیورٹی نہیں دیں گے تو ہم وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل کہ سندھ میں آگ بھڑکے وہ بحیثیت چیئرمین پی پی پی وزیراعلیٰ سندھ، وزیراطلاعات اور میئر کراچی سے استعفے لے لیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے سانحہ گل پلازہ میں درجنوں افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، اور اب ڈی این اے کے ذریعے لواحقین کو مرنے والوں کی باقیات حوالے کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

سانحہ گل پلازہ کے بعد یہ مطالبہ سامنے آیا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کر دینا چاہیے، جس پر پیپلز پارٹی کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے سوسی وائلز کو چیف آف اسٹاف کے عہدے سے ہٹا دیا، اسٹیفن ملر نئے وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف مقرر

ٹرمپ اور نیتن یاہو کو انتخابات میں بڑا دھچکا، کیا غزہ، ایران اور فلسطین کے معاملے پر امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان؟

کرپشن الزامات: مریم نواز اور چوہدری سالک آمنے سامنے، کیا ن لیگ اور مسلم لیگ ق کا اتحاد خطرے میں ہے؟

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟