ترقی کے سفر میں لیہ کب شامل ہوگا؟ شہری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے منتظر

ہفتہ 7 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع لیہ میں بڑھتی ہوئی آبادی اور وقت کے بدلتے تقاضوں کے پیش نظر بڑے ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت شدت اختیار کرگئی ہے۔ شہریوں نے سڑکوں کی تعمیر و بحالی، جدید اسپتالوں کے قیام، تعلیمی اداروں کی بہتری اور شہری بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے میگا پروجیکٹس شروع کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 اضلاع کے لاکھوں افراد کا رابطہ شدید متاثر، ہنجلی دوہٹہ کا ٹوٹا پل تاحال نامکمل، مایوس عوام کی امیدیں نئے صوبوں سے بندھ گئیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ لیہ کو ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ کی تقسیم میں خصوصی ترجیح دی جائے تاکہ ضلع میں بنیادی سہولیات کا معیار بہتر بنایا جاسکے اور لوگوں کو صحت، تعلیم، صاف پانی اور آمدورفت کی بہتر سہولیات اپنے ہی علاقے میں میسر آسکیں۔

ان کے مطابق بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ انتظامی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے: مہمند میں اہم رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار، ہزاروں مکین مشکلات سے دوچار

شہریوں نے کہا کہ اس سے مقامی سطح پر فیصلے کرنے، عوامی مسائل کی بروقت نشاندہی اور انہیں فوری طور پر حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ لیہ کو بھی ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرتے ہوئے ایسے بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے جو نہ صرف ضلع کی مجموعی ترقی کا ذریعہ بنیں بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں: کشمور کے 12 لاکھ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، کروڑوں روپوں کے فلٹر پلانٹس بند، نئے صوبے بنانے کا مطالبہ

لیہ کے شہری اپنے علاقے میں ترقیاتی تبدیلیوں کے منتظر ہیں۔ ان کے مطالبات اور توقعات جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے سوسی وائلز کو چیف آف اسٹاف کے عہدے سے ہٹا دیا، اسٹیفن ملر نئے وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف مقرر

ٹرمپ اور نیتن یاہو کو انتخابات میں بڑا دھچکا، کیا غزہ، ایران اور فلسطین کے معاملے پر امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان؟

کرپشن الزامات: مریم نواز اور چوہدری سالک آمنے سامنے، کیا ن لیگ اور مسلم لیگ ق کا اتحاد خطرے میں ہے؟

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

ویڈیو

اسموگ کے خاتمے کے لیے لاہور میں اینٹی اسموگ گنز کا دائرہ وسیع، لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں

10 روپے کا نوٹ بند ہونے سے شادیوں کی رونق اور محنت کشوں کی آمدن متاثر ہونے کا خدشہ

انتخابی اصلاحات کے لیے 30 رکنی کمیٹی، کیا پی ٹی آئی شامل ہوگی؟

کالم / تجزیہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟