آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ بلے باز سائمن کیٹچ 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے بطور کمنٹیٹر ایک بار پھر پاکستان آرہے ہیں۔

یہ سیریز میزبان پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعرات سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

سائمن کیٹچ آخری بار مارچ 2022 میں پاکستان آئے تھے، جب انہوں نے 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کمنٹری کے فرائض انجام دیے تھے۔

مذکورہ دورہ آسٹریلیا نے 24 سال بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کیا تھا۔

سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ بالترتیب ہفتہ 31 جنوری اور اتوار یکم فروری کو کھیلا جائے گا، جبکہ تمام میچز کی پہلی گیند پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے پھینکی جائے گی۔

سائمن کیٹچ کے ساتھ کمنٹری باکس میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل اور رمیز راجہ، سابق ٹیسٹ بلے باز بازید خان اور قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز بھی شامل ہوں گی۔

اس طرح 5 رکنی کمنٹری پینل سیریز کے دوران شائقین کو تجزیہ فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

زینب عباس پی سی بی کے مشہور پچ سائیڈ اسٹوڈیو میں بطور پریزینٹر فرائض انجام دیں گی، جہاں شائقین کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے تینوں میچز کے پری اور پوسٹ میچ شوز میں ماہرین کا تجزیہ دیکھنے کو ملے گا۔

سیریز کی ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ کے لیے 28 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا، جن میں بَگی کیم بھی شامل ہوگا۔

ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے تحت ہاک آئی اور الٹرا ایج بھی دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کا آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟

پاکستان میں شائقین یہ سیریز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہِ راست دیکھ سکیں گے، جبکہ تماشہ، ٹیب میڈ اور مائیکو پرلائیو اسٹریمنگ کی سہولت ہوگی۔

بیرونِ ملک شائقین کے لیے بنگلہ دیش میں ٹی اسپورٹس، شمالی امریکا میں ولو، مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کرک بز، افریقہ میں سپر اسپورٹ اور آسٹریلیا میں فوکس اسپورٹ میچز نشر کریں گے۔

برطانیہ میں موجود شائقین پی سی بی لائیو پر بھی لائیو اسٹریمنگ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp