عمر ایوب کا پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی میں شمولیت سے انکار، ’میری جگہ محمود اچکزئی کو شامل کریں‘

بدھ 28 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنما عمر ایوب خان نے پارٹی کی نئی تشکیل شدہ سیاسی کمیٹی میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ عمر ایوب خان نے یہ بات سیاسی کمیٹی کے سربراہ بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو لکھے گئے خط میں کہی۔

مزید پڑھیں: عمر ایوب 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں عمر ایوب خان نے واضح کیا کہ وہ اب نہ تو رکنِ پارلیمنٹ ہیں اور نہ ہی پی ٹی آئی کے کسی عہدے پر فائز ہیں، اس لیے ان کا سیاسی کمیٹی میں شامل ہونا پارٹی کے طے شدہ معیار کے خلاف ہے۔ انہوں نے یاددہانی کروائی کہ وہ پہلے اجلاس میں بھی اپنی معذوری کا اظہار کر چکے تھے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ ان کے خلاف متعدد فوجداری اور دیوانی مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جس کے باعث وہ سیاسی کمیٹی کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی کمیٹی کی رکنیت صرف موجودہ عہدہ داروں تک محدود ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ: عمر ایوب اور شبلی فراز نااہلی کیسز کی سماعت، مدعیوں نے 3 درخواستیں واپس لے لیں

عمر ایوب خان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نامزد ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے سفارش کی کہ انہیں سیاسی کمیٹی میں شامل کیا جائے تاکہ وہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق قومی اسمبلی کے اندر اور باہر پارٹی ایجنڈے کو مؤثر انداز میں آگے بڑھا سکیں۔

عمر ایوب خان نے اپنے خط کو سیاسی کمیٹی سے باضابطہ استعفیٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بھی عمران خان کے کارکن تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ انہوں نے مشکل حالات میں پارٹی قیادت کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے