سپریم کورٹ: عمر ایوب اور شبلی فراز نااہلی کیسز کی سماعت، مدعیوں نے 3 درخواستیں واپس لے لیں

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی، بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمر ایوب کی جانب سے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستیں واپس لے لی گئیں۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق عمر ایوب کی ہدایت پر اپیلیں واپس لی گئیں اور ان کی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیدیا

شبلی فراز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے نوٹیفکیشن کے خلاف اپیل واپس لے لی گئی، تاہم الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف اپیل پر پیروی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عدالت نے شبلی فراز کی اپیل پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

بیرسٹر گوہر نے عدالت سے شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔ انہوں نے بتایا کہ شبلی فراز کی نشست پر 30 اکتوبر کو الیکشن ہونا ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ہم 29 اکتوبر کو کیس رکھ لیتے ہیں۔

عدالت نے دریافت کیا کہ کیا ملزمان نے سرنڈر کیا ہے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے ابھی تک سرنڈر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل آباد: رانا ثنااللہ کے گھر پر 9 مئی حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف اپیل بھی واپس لی جا رہی ہے، کیونکہ محمود خان اچکزئی کو نیا لیڈر آف دی اپوزیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ