دکی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے سے 270 کلو منشیات چوری

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بلوچستان کے ضلع دکی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے میں بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم افراد کھڑکی توڑ کر مختلف مقدمات کی کیس پراپرٹی، چھ من سے زائد افیون اور چرس چوری کر کے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

دکی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے مال خانے میں ہونے والی اس واردات میں ڈاکوؤں نے انتہائی منصوبہ بندی کا مظاہرہ کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے صرف اسی کمرے کی کھڑکی توڑی جہاں منشیات رکھی گئی تھیں، جبکہ دیگر کمروں یا سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا، جس سے واقعے کی نوعیت پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

ایس ایچ او دکی فرمان علی کھوسہ نے ڈکیتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مال خانے سے مجموعی طور پر 270 کلو منشیات چوری ہوئی ہیں، جن میں 233 کلو افیون اور 37 کلو چرس شامل ہے۔ ان کے مطابق یہ منشیات مختلف مقدمات میں لیویز فورس کی جانب سے برآمد کی گئی تھیں اور ان مقدمات کا فیصلہ تاحال عدالتوں میں زیر التوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور پولیس و انتظامیہ مشترکہ طور پر تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

واقعے کے بعد یہ سوال بھی سامنے آیا ہے کہ جب مال خانہ لیویز لائن میں موجود ہے تو برآمد شدہ منشیات کو اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کیوں رکھا گیا، جسے سیکیورٹی کے حوالے سے ایک سنگین غفلت قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ