قانون شکنی اور بدانتظامی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی تنبیہ

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعے کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آئی ہیں، تاہم معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ڈی آئی جی سے بھی بات ہو چکی ہے اور جس کی بھی کوتاہی ثابت ہوئی، اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے دستخط کردیے، پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ ایسے معاملات میں کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ جن سیکریٹریز پر اسمبلی اجلاس میں شرکت لازم ہے، انہیں ہر صورت اجلاس میں آنا چاہیے۔

احتجاج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے، کسی کو اس سے روکا نہیں جا سکتا، لیکن احتجاج کی آڑ میں اگر کوئی مجرمانہ فعل کیا جائے تو اسے روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سڑکوں کی بندش پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی زندگی مفلوج کرکے اپنے مطالبات منوانا کسی صورت درست نہیں۔

ٹریفک مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مثال دی کہ کرکٹ ٹیم کی آمدورفت کے باعث اکثر ٹریفک نظام درہم برہم ہو جاتا ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ ٹیموں کی نقل و حرکت کے لیے ہیلی کاپٹر یا اسٹیڈیم کے قریب بہتر انتظامات کرے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

مزید پڑھیں: اسپیکر کے پی کا خط پڑھ کر جواب دوں گا، امید ہے جمہوری باتیں لکھی ہوں گی، ملک محمد احمد خان

قومی دنوں کے حوالے سے گفتگو میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی 14 اگست کے موقع پر کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ یومِ آزادی پر بھی پاکستان کے پرچم کی بجائے اپنی جماعت کا جھنڈا لہراتے ہیں، اور جنہیں 14 اگست کی قدر نہیں، وہ بسنت جیسے تیوہار کو بھی سیاسی رنگ دے سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں