اسلام آباد کے شہریوں کو آج رات 8 سے 9 بجے تک متبادل راستوں پر سفر کرنے کی ہدایت

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس نے 4 جنوری 2026 کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ رات 8 بجے سے 9 بجے تک وفاقی دارالحکومت کے مختلف اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ کی جائیں گی۔

کن سڑکوں پر ڈائیورشنز ہوں گی؟

ترجمان کے مطابق مقررہ اوقات میں ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور فیصل ایونیو پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کے لیے متبادل راستے

راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے راول روڈ، ، نائنتھ ایونیو، فقیر ایپی روڈ، سری نگر ہائی وے کو استعمال کریں۔

اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والوں کے لیے ہدایات

اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے حضرات زیرو پوائنٹ، سرینگر ہائی وے کے ذریعے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔

مری، بارہ کہو اور سرینا کے لیے متبادل روٹس

مری اور بارہ کہو سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ جبکہ سرینا اور بہارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے شہری پارک روڈ، کھنہ روڈ کو ترجیح دیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہری کسی بھی قسم کی تازہ ٹریفک صورتحال یا رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہوں گے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب