انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے افغانستان کو شکست دے دی، فائنل میں 10ویں بار رسائی

جمعرات 5 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ 10ویں بار فائنل میں جگہ بنالی۔ یہ میچ بدھ کے روز ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا۔

افغانستان کی جانب سے دیے گئے 311 رنز کے بڑے ہدف کو بھارت نے محض 41.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جو انڈر 19 مینز ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑا کامیاب تعاقب بھی ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارت کی کامیابی کی بنیاد اوپنرز آرون جارج اور ویبھو سوریہ ونشی نے رکھی، جنہوں نے صرف 9.3 اوورز میں 90 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کی۔ ویبھو سوریہ ونشی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 68 رنز اسکور کیے، جن میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

سوریہ ونشی کے آؤٹ ہونے کے بعد آرون جارج اور کپتان آیوش مہاترے نے 114 رنز کی شاندار شراکت قائم کی، جس نے میچ افغانستان کی پہنچ سے دور کردیا۔ مہاترے 59 گیندوں پر 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

آرون جارج نے اپنی اننگز جاری رکھتے ہوئے شاندار سینچری اسکور کی اور بعد ازاں ویہان ملہوترا کے ساتھ 96 رنز کی ایک اور اہم شراکت قائم کی۔ جارج 104 گیندوں پر 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جن میں 15 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ویہان ملہوترا 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے نورستانی عمرزئی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت 4 روزہ جنگ: انڈیا نے لڑائی سے جان چھڑانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مدد لی، ’دی ہندو‘ کے اہم انکشافات

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ اوپنرز نے 53 رنز کی محتاط شراکت سے اننگز کا آغاز کیا۔ فیصل شینوزادہ اور خالد احمدزئی کے درمیان 64 رنز کی شراکت قائم ہوئی، خالد احمدزئی نے 31 رنز بنائے۔ بعد ازاں فیصل شینوزادہ اور عزیراللہ نیازئی کے درمیان 148 رنز کی شاندار شراکت نے افغانستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

فیصل شینوزادہ 93 گیندوں پر 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ عزیراللہ نیازئی نے 86 گیندوں پر ناقابلِ شکست 101 رنز اسکور کیے، جن میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ بھارت کی جانب سے کنشک چوہان اور دیپیش دیویندرن نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم