وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی سپریم کورٹ سے درخواست کے بعد یہ رپورٹ تیار کی گئی۔
A letter was written by the Leader of the Opposition to the Prime Minister and PTI Leaders also approached the Supreme Court of Pakistan regarding medical check up of Mr Imran Ahmad Niazi who is serving his sentences in Central Jail Rawalpindi (Adiala)
On directions from Prime…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 6, 2026
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑکی جانب سے ’ایکس‘ پر کی گئی ٹوئٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی سپریم کورٹ سے درخواست کے بعد، مرکزی جیل راولپنڈی (عدیالہ) میں قید عمران خان کے طبی معائنے کی تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے ان کے اہل خانہ کو فراہم کر دی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق یہ رپورٹ پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی۔
یہ بھی پڑھیں:قائدِ حزبِ اختلاف کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش
یاد رہے کہ اس حوالے سے قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر عمران خان کی صحت کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کا مکمل اور شفاف طبی معائنہ اہل خانہ اور ذاتی معالج کی موجودگی میں کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بنیادی انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ قیدی کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرے۔

نیز یہ کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی اور پارٹی کے تمام پارلیمنٹیرنز کے دستخط شدہ یادداشت پیش کی تھی، جس میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت، زیرِ التوا مقدمات اور عدالتی کارروائیوں میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
اہل خانہ کی تشویش اور ویزا مسائل
دوسری طرف عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت ویزا جاری کرنے میں تاخیر کر رہی ہے۔
My brother and I are trying to travel to Pakistan to see our father. For 914 days, he has been held in solitary confinement while his health deteriorates and he is denied access to independent medical care.
Now the government is deliberately refusing to process our visas.… pic.twitter.com/L23ZRmRDZj
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) February 4, 2026
قاسم خان کے مطابق عمران خان گزشتہ 914 دنوں سے قید میں ہیں اور ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے، جبکہ انہیں آزاد اور غیر جانبدار طبی سہولیات تک رسائی نہیں دی گئی۔













