عالمی برادری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو
سعودی عرب نے پاکستان میں مسجد پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
#Statement | The Foreign Ministry expresses the Kingdom of Saudi Arabia’s strong condemnation and denunciation of the terrorist bombing that targeted a mosque in the capital of the Islamic Republic of Pakistan, Islamabad, resulting in the death and injury of a number of people. pic.twitter.com/qmWslJHN4R
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) February 6, 2026
سعودی وزارت خارجہ نے اس دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، شہریوں کو خوفزدہ کرنے اور معصوم شہریوں کا خون بہانے کی ہر کوشش کو مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب ہر قسم کی دہشتگردی، انتہاپسندی اور تشدد کے خلاف پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھماکا: حملہ آور کی شناخت اور پس منظر سامنے آگیا، خواجہ آصف
سعودی عرب نے شہدا کے اہل خانہ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
آج اسلام آباد میں ہونے والے ہولناک خودکش حملے کی خبر سن کر ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے، یورپی یونین ہر قسم کی دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی سخت مذمت کرتی ہے۔
Horrific news about the attack at Imam Bargah in Islamabad. Our deepest condolences and thoughts are with the victims, those injured and their families. https://t.co/yWfcO1AxB6
— Alex Berg von Linde (@SwedenAmbPK) February 6, 2026
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ’ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
سویڈن کے سفیر کی مذمت
سویڈن کی پاکستان میں سفیر الیگزینڈرا برگ وون لنڈے نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے حملے کی ہولناک خبر پر ہمیں گہرا دکھ ہوا ہے، ہماری گہری تعزیت اور ہمدردیاں شہدا، زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
کینیڈا کی دھماکے کی مذمت
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ اسلام آباد خود کش دھماکے کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، جس میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
Horrified to learn of the bombing at a mosque near Islamabad, Pakistan that has killed at least 31 people, and injured over 150 more.
Canadians are keeping the people of Pakistan, the victims, wounded, and their loved ones in our thoughts today.— Mark Carney (@MarkJCarney) February 6, 2026
آج کینیڈا کے عوام پاکستان کے عوام، شہداء، زخمیوں اور ان کے اہل خانہ کو اپنی دعاؤں اور خیالات میں یاد رکھے ہوئے ہیں۔
یو کے ہائی کمشنر کا ردعمل، پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان
اسلام آباد میں جمعہ کی نماز کے دوران امامبارگاہ پر ہونے والے ہولناک حملے پر برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہدا اور زخمیوں کے اہلِ خانہ کے لیے دعائیں کیں اور اس پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی
یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ اس بزدلانہ حملے میں اب تک 31 افراد جاں بحق کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔














